Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Now Reading:

مودی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نئی دہلی: اسرائیل سے پیگاسس اسپائی ویئر کی خریداری پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ جولائی 2017 میں مودی حکومت نے پیگاسس کو اسرائیلی فرم سے خریدا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2017 میں بھارت اور اسرائیل نے ہتھیاروں اور انٹیلی جنس سے متعلق آلات کے ایک پیکیج کی 2 ارب ڈالر میں فروخت پر اتفاق کیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپریل 2017 میں یہ خبر آئی تھی کہ بھارت نے اپنی فوج کو فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کے لیے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

درخواست میں ایف آئی آر کے اندراج اور عوامی رقم کی وصولی کے لیے جو غیر قانونی معاہدے کے لیے ادا کی گئی ہے، نریندر مودی اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیگاسس پر جاسوسی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے بھارتی سپریم میں کئی درخواستین دائر کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر