
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 شیروں کو جنم دے کر ’سپر موم‘ کا خطاب پانے والی شیرنی اس دنیا سے چل بسی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں لیجنڈری شیرنی اس دنیا سے چل بسی ہیں جنہوں نے 11 برس کے عرصے میں 29 بچوں کو جنم دیا ہے جبکہ اس شیرنی کی آخری رسومات بھی ادا کی گئی ہیں جس میں مقامی افراد نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شیرنی کی سیاحوں کے سامنے کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شیرنی ٹی 15 کے نام سے بھی مشہور تھی جبکہ اس شیرنی کو مقامی افراد کالر والی کے نام سے بھی پکارا کرتے تھے۔
بھارت میں جنگلات کی دیکھ بھال کرنے والے حکام کے مطابق اس شیرنی کی موت کی وجہ بڑھاپا ہے، ماہرین کے مطابق شیروں کی اوسط عمر 12 سال ہوتی ہے جبکہ اس شیرنی کی عمر 17 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شیرنی کی آدمی پر چھلانگ لگانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو
بھارت میں جنگلات کےافسر پروین کسوان کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ’ایسا بھارت کے علاوہ اور کہیں نہیں دیکھنے کو ملتا، اس شیرنی کی وجہ سے متعلقہ علاقے میں شیروں کی آباد برقرار رہی ہے۔
Last rites of tigress Collarwali of Pench. Where else you will find such view other than India !! pic.twitter.com/w1Q6STu793
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) January 17, 2022
اس شیرنی کے مرنے پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا کہنا تھا کہ ’ریاست کے جنگلات ہمیشہ اس شیر کی دھاڑ سے گونجتے رہیں گے جبکہ بھارت میں ٹوئٹر صارفین نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News