Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

Now Reading:

امریکی صدر گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے بعد بنائی گئی متنازع جیل گوانتانامو بے کو اگلے سال 20 برس مکمل ہو جائیں گے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کریں لیکن امریکی قانون ساز اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

کیوبا میں بنائی گئی اس جیل کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مشتبہ غیرملکی دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کرنا تھا تاہم اس متنازع جیل میں اختیار کیے گئے تفتیشی طریقے تشدد کے سوا کچھ نہیں۔

Advertisement

ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق پروگرام میں سکیورٹی ڈائریکٹر ڈیفنی ایویاٹار کہتی ہیں کہ جب تک یہ جیل برقرار رہے گی تب تک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں امریکی ساکھ متاثر ہوتی رہے گی۔

یہ جیل 12 جنوری 2002ء کو قائم کی گئی تھی اور تب سے اب تک یہاں 780 افراد کو حراست میں رکھا جا چکا ہے جن میں زیادہ تر پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی۔

Advertisement

اس وقت بھی اِس جیل میں 39 افراد قید ہیں جن میں 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے۔

خالد شیخ محمد سمیت چار دیگر افراد کے خلاف فوجی ٹریبونل میں مقدمہ چلایا جانا تھا تاہم دو دہائیوں بعد بھی اب تک مقدمے کی کارروائی شروع نہیں کی جا سکی۔ جیل میں قید 10 افراد ایسے بھی ہیں جنہیں رہا کیا جانا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل جرمنی کے سربراہ ماتھیاس شرائیبر کہتے ہیں کہ گوانتانامو بے جیل قانون توڑنے، جبری گمشدگی اور تشدد جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کے لیے ’’خطرناک مثال‘‘ قائم کر رہی ہے۔ قیدیوں کو عدالتی رسائی بھی حاصل نہیں، عالمی برادری بھی اس جیل کو بند کرنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالے۔

صدر اوباما نے 2009ء میں اس جیل کو بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وہ اس حکم پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جیل کو بند کرنے کے خلاف تھے۔

Advertisement

صدر بائیڈن کو اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل میں کانگریس میں سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ موجودہ قوانین کے مطابق امریکی حکومت گوانتانامو بے سے قیدیوں کو امریکا منتقل نہیں کر سکتی۔ امریکی قانون سازوں نے قیدیوں کو امریکا یا دیگر ممالک منتقل کرنے کے لیے دفاعی بجٹ سے اخراجات سے روکنے کی شق شامل کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر