
بھارت میں ایک روز کے دوران 58 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی کورونا کیسز کی شرح میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا کے 58 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا نے مزید 534 افراد کی جان لے لی ہے۔
صرف ممبئی میں ایک روز میں 10 ہزار 860 کیس سامنے آئے ہیں ، اس کے علاوہ دارالحکومت نئی دہلی میں 5 ہزار 481 ، کولکتہ میں 4 ہزار 759 ، بنگلورو میں 2 ہزار 053 جب کہ چنئی میں ایک ہزار 489 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کورونا کی نئی لہر صرف بڑے شہروں تک محدود ہے لیکن یہ کسی بھی وقت دیہی علاقوں میں پھیل سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: گوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکول اور کالج بند
کورونا مریضوں کے لیے نئی ہدایات
بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے کورونا مریضوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نئی ہدایات کے تحت کورونا کا مریض ٹیسٹ مظبت آنے کے بعد ایک ہفتے گھر میں قرنطینہ اختیار کرے گا۔ کسی بھی قسم کی علامات ظاہر نہ ہونے پر مریض ٹیسٹ مثبت آنے کے 3 روز بعد ماسک پہننا شروع کرے گا۔
ریاستی اقدامات
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومتیں بھی مختلف قسم کی پابندیاں عائد کررہی ہیں، نئی دہلی کے بعد اب ریاست کرناٹکا اور تمل ناڈو میں بھی ہفتہ وار چھٹی کے روز مکمل کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے عدالت میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News