
قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ نئے 2779 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قطری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے مصدقہ کیسز میں 2053 قطری اور غیرملکی جبکہ قطرآنے والے 726 مسافر شامل ہیں۔ قطری وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں شفا پانے والوں کی تعداد 317 ریکارڈ کی گئی ہے۔
قطری وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 784 جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 504 تک پہنچ چکی ہے۔
اُدھر اردن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2170 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 10 لاکھ 74 ہزار 7 تک پہنچ چکی ہے۔
اردنی وزارت صحت کے بیان کے مطابق آج مزید 2304 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے صحتیاب افراد کی کل تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 143 ہوگئی جبکہ وائرس سے مزید 19 افراد کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی کُل تعداد 12810 ہوچکی ہے۔
دوسری جانب تیونس کے صحت حکام کی جانب آج جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے آخر میں اومیکرون کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے تب سے اب تک 33 افراد اومیکرون سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز پورے ملک میں پائے گئے ہیں اور ان کا تعلق باہر سے آنے افراد سے ہے۔
تیونس کی وزارت صحت نے ایک روز قبل جاری بیان میں بتایا تھا کہ وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 379 اور مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 617 ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News