Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بیلا روسی صدر کی دھمکی

Now Reading:

روس پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بیلا روسی صدر کی دھمکی
بیلا روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی میں حصہ لینے کی تردید

بیلا روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی میں حصہ لینے کی تردید

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا ہے کہ اگر روس پر براہِ راست حملہ کیا گیا تو ان کا ملک باہمی اتحادی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے روس کا ساتھ دے گا اور جنگ میں شامل ہو جائے گا۔

بیلا روسی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے خطے میں روس، امریکا اور نیٹو کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے بارے میں اپنے جائزے بھی پیش کیے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے مطابق یوکرائن پسِ پردہ سودے بازی کا موضوع ہے۔ یوکرائن کے عوام کو تنازعات کے شعلوں میں دھکیل دیا جاتا ہے اور وہ سب جانتے بوجھتے ہوئے جارحیت کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اراکینِ پارلیمنٹ کو بتایا کہ خطے میں فوجی تصادم کا امکان صرف دو صورتوں میں ہو سکتا ہے کہ اگر بیلا روس پر براہ راست حملہ کیا جاتا ہے اور ہمارے خلاف جنگ چھیڑی جاتی ہے۔

Advertisement

صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے مطابق دوسری صورت حال یہ ہے کہ اگر بیلا روس کے اتحادی روس پر براہ راست حملہ کیا جاتا ہے تو پھر بیلا روس بھی اِس جنگ میں شامل ہو جائے گا کیونکہ ہمارے درمیان باہمی اتحادی معاہدے موجود ہیں۔

بیلا روسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اُن کے ملک پر حملے کی صورت میں لاکھوں روسی فوجی بیلاروس کے دفاع میں شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر