
معروف امریکی کار ساز ادارے ٹیسلا کیلیے اُبھرتا ہوا نیا خطرہ ’’اِسٹیلینٹس‘‘ آٹوموبیلز مینو فیکچرنگ کمپنی کی شکل میں سامنے آگیا۔
گزشتہ برس امریکی اور اٹلی کی اشتراکی کمپنی فیٹ کریسلر اور پیجو کے انضمام سے وجود میں آنے والی کمپنی اِسٹیلینٹس کے شیئرز کی قیمت میں ایک سال کے دوران ہی 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔
اِسٹیلینٹس کے حصص کی قیمتوں میں اِس تیز رفتار اضافے نے ٹیسلا کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جو ایک اچھا آغاز ہے تاہم یہ کمپنی کی پہلی کامیابی ہے۔
اِسٹیلینٹس آٹو موبیلز کمپنی کے سی ای او کارلوس ٹیوریس یکم مارچ کو اپنے تجارتی منصوبے کی رُونمائی کریں گے جس کے بعد ہی آٹو موبیلز انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کو اِسٹیلینٹس کے چین میں بزنس اور یورپ میں گنجائش سے زیادہ پیداوار کی مشکلات کو حل کرنے سے کمپنی کی ترقی کا اندازہ ہو سکے گا۔
اِسٹیلینٹس کے گزشتہ برس آج ہی کے دن آغاز سے اِس کے حصص کی قیمتوں میں ایک سال کے اندر 60 فیصد سے زائد اضافے کے باوجود اِسٹیلینٹس کی مارکیٹ ویلیو 59 بلین یورو (67 بلین امریکی ڈالر) اپنے امریکی حریف کی ویلیو کا صرف 6 فیصد ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اِسٹیلینٹس کے سی ای او کارلوس ٹیوریس نے اپنی حکمت عملی کے تسلسل کے ساتھ ساتھ ویژن اور عزم کا مظاہرہ بھی پیش کیا ہے۔
اِسٹیلینٹس کے سی ای او ٹیوریس نے 30 بلین یورو سرمائے کی الیکٹریفیکیشن اسٹریٹیجی تشکیل دی اور ایمیزون اور آئی فون کے اسیمبلر فاکس کون کے ساتھ اشتراک کرکے مستقبل کی گاڑیوں کے لیے سافٹ ویئر اور سیمی کنڈکٹر ڈیولپمنٹ کی رفتار کو تیز کیا ہے۔
اِسٹیلینٹس کے سی ای او کے الیکٹرک کاروں کے لیے پانچ بیٹری پلانٹس تعمیر کرنے کے بھی منصوبے ہیں۔
اِسٹیلینٹس کے ملازمین کی تعداد جو تقریباً 3 لاکھ ہے، میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کارلوس ٹیوریس نے اپنے وعدے کے مطابق دو کمپنیوں کے انضمام کے بعد بھی نہ تو ملازمین کو بیروزگار کیا اور نہ ہی اپنا کوئی پلانٹ بند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News