
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک ضلع میں 20 لاکھ مقامیوں کو اتوار کے روز کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
ونٹر اولمپکس سے قبل انسداد کووڈ اقدامت کے تحت چین نے تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔
حکومت نے چینی دارالحکومت کے علاقوں کے لوگوں بتایا کہ انہیں انفیکشن کا شدید خطرہ لاحق ہے۔
حکومت نے لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کا بھی کہا۔
حکمراں جماعت کووڈ کے خلاف ’عدم برداشت‘ کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے، 4 فروری کو ونٹر گیمز کے لیے بیجنگ کو کھولنے کی تیاری کرتے ہوئے ہر متاثر فرد کو آئسولیٹ کر رہی ہے۔
اتوار کے روز ضلے فینگٹائی کے مقامی برف سے ڈھے فٹ پاتھوں پر سرد موسم میں ٹیسٹنگ کے لیے لائن بنائے ہوئے دِکھائی دیے۔
شہری حکومت کے ترجمان ژو ہیجیان کا کہنا تھا کہ چینی دارالحکومت کو عالمی وباء کی منتقلی کی چین کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔
ژو نے کہا کہ جن علاقوں کو خطرہ لاحق ہے وہاں کے رہائیشیوںکو بیجنگ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہفتے کی رات تک ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 56 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
نشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا تھا کہ 37 کے متعلق خیال ہے کہ انہیں وائرس بیرونِ ملک سے لگا۔
وباء کی ابتداء سے چین میں 1 لاکھ 5 ہزار 603 تصدیق شدہ کیسز میں سے 4636 افراد کی اموات ہوئی ہیں اور سات مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News