Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرقی افریقا میں طوفان ’’اینا‘‘ سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی

Now Reading:

مشرقی افریقا میں طوفان ’’اینا‘‘ سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی

مشرقی افریقا میں اینا نامی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق علاقے میں ایک اور شدید طوفانی سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اینا طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے جبکہ کئی لوگوں کو متاثر بھی کیا ہے۔

گزشتہ دو دن کی شدید بارشوں کے بعد طوفان اینا مڈغاسکر سے گزرا جس کے بعد جمعرات کی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Advertisement

مٹی کے تودے گرنے اور عمارتیں تباہ ہونے سے کئی لوگ ہلاک ہوئے جبکہ کئی افراد سیلاب کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔

اینا طوفان 24 جنوری کو موزمبیق اور ملاوی پہنچا تھا جہاں اُس کی تباہی سے مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اینا طوفان نے تینوں ممالک میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا ہے۔

حالیہ برسوں میں یہ خطہ کئی بار شدید طوفانوں کی زد میں رہا ہے جس میں عمارتیں، فصلیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندری پانی گرم ہونے کی وجہ سے ایسے طوفان مزید مضبوط ہوتے ہیں اور بار بار آتے ہیں جبکہ سمندروں کی بڑھتی ہوئی سطح بھی نشیبی ساحلی علاقوں کو غیر محفوظ بنا رہی ہے۔

Advertisement

باتسیرائی نامی ایک اور طوفان اب افریقا کے مشرقی ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بارے میں فرانسیسی محکمہ موسمیات نے آج بتایا ہے کہ یہ ایک کم نوعیت کا طوفان ہے جس سے مشرقی حصے میں واقع جزیروں کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میٹرولوجی کے مطابق باتیسرائی طوفان میں بھی شدت اختیار کرنے کے امکانات موجود ہیں تاہم اِس کی شدت اور رفتار غیر یقینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر