Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنازعات، موسمی تغیرات اور کورونا نے دنیا کو بدتر بنا دیا، سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

Now Reading:

تنازعات، موسمی تغیرات اور کورونا نے دنیا کو بدتر بنا دیا، سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج دنیا پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں کورونا وبا، موسمیاتی تغیرات اور جیو پولیٹیکل تنازعات کے باعث زیادہ بدتر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری 2017ء کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن اُن کی تنازعات کو روکنے، عالمی عدم مساوات سے نمٹنے، کورونا بحران، عالمی درجہ حرارت کے حوالے سے جو ترجیحات تھیں وہ آج بھی برقرار ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہم اثرانداز ہو سکتے ہیں، قائل کر سکتے ہیں، ثالثی کروا سکتے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل بننے سے قبل اس عہدے کا تصور ایک کنوینیئر، ایک راستہ بنانے والے اور ایک ایمان دار ثالث کا تھا تاکہ ایسے حل تلاش کرنے میں مدد ملے جس سے ہر ایک کو فائدہ پہنچے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے پابندیاں عائد کرنے اور فوجی کارروائی کا حکم دینے سمیت بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے اختیارات کے حوالے سے کہا کہ ویٹو کا اختیار رکھنے والے مستقل ارکان تقسیم ہیں۔ شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں سمیت اہم معاملات پر روس اور چین اکثر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ اختلافات کا شکار رہتے ہیں۔

روس یوکرائن تنازع کے حوالے سے انتونیو گوتریس نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ نہیں کرے گا۔ اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حملے سے خوفناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ طالبان جو غلط چیزیں کر رہے ہیں ان کی اجتماعی سزا افغان عوام کو نہیں دی جا سکتی اس لیے انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنا بالکل ضروری ہے کیونکہ افغان عوام مایوس کن صورتحال میں ہیں۔ اُنہیں بھوک سے اموات کے خطرات کے ساتھ سخت سردیوں میں کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ رکن ممالک پر منحصر ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے حوالے سے کہا کہ وہ فروری میں بیجنگ اولمپکس میں شرکت کریں گے جو کوئی سیاسی عمل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر