Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان، وزیراعظم حمدوک کا استعفیٰ، امریکا کا جمہوریت کی بحالی پر زور

Now Reading:

سوڈان، وزیراعظم حمدوک کا استعفیٰ، امریکا کا جمہوریت کی بحالی پر زور

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد امریکا نے سوڈٓانی رہنماؤں پر ملک میں بحالیء جمہوریت پر زور دیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف افریقن افیئرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی سیاستدان اور فوج اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر اتفاقِ رائے سے جمہوری حکومت کی بحالی کا راستہ نکالیں۔

Advertisement

آج عوامی احتجاج پر سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی جانب سے دیے گئے استعفے نے آئندہ انتخابات کے انعقاد کو بھی غیریقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

امریکا نے سوڈان میں جاری فوج مخالف عوامی مظاہروں اور اُن مظاہروں میں پرتشدد واقعات رونما ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک کم از کم 57 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

مستعفی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے 2019ء میں سابق وزیراعظم عمر البشیر کی برطرفی کے بعد فوجی قیادت کے ساتھ شرکتِ اقتدار کے معاہدے کے تحت وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ ماہر معاشیات ہیں اور سوڈان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں بھی ذمے داریاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔

سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے جاری کردہ بیان میں عبداللہ حمدوک نے کہا کہ اُنہوں نے سوڈانی عوام کے لیے راستہ کھولنے کی خاطر سونپی گئی امانت واپس کرنے اور مُستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

عبداللہ حمدوک کے مطابق اُنہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سیاسی اور فوجی تمام فریقین سے ملاقات کی لیکن اُن کی تمام تر کوششیں بے سُود ثابت ہوئیں۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان نے 25 اکتوبر کو اقتدار پہ قبضہ کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کو برطرف کردیا تھا۔ تب ہی سے عوام جمہوری حکومت کے حق میں اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

عوامی دباؤ پر فوج نے نظربند وزیراعظم عبداللہ کو ایک ماہ بعد نہ صرف رہا کردیا بلکہ اُن کو بحال کرکے شرکتِ اقتدار کا ایک اور معاہدہ بھی کرلیا جس کے بعد عوام فوج کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے بھی مخالف ہوگئے تھے۔

Advertisement

سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان کا اِصرار ہے کہ وہ جولائی 2023 کے انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک اتحادی کی حیثیت سے شریکِ اقتدار رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر