Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کی آن لائن نیلامی: ہندو انتہا پسندوں کا سکھ مسلم فساد کی سازش کا انکشاف

Now Reading:

خواتین کی آن لائن نیلامی: ہندو انتہا پسندوں کا سکھ مسلم فساد کی سازش کا انکشاف

 بھارت : ممبئی پولیس کی تحقیقات کے مطابق  بلی بائی ایپ کا مقصد بظاہر سکھ اور مسلم کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کرنا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے ‘بلی بائی’ ایپ کی تشہیر میں ملوث افراد نے ٹویٹر ہینڈلز میں سکھ برادری سے متعلق ناموں کو استعمال کیا ہے، ملزمان کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دینا تھا جسے تین ملزمان کی فوری گرفتاری سے روک دیا گیا۔

بھارتی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے میڈیا کو بتایا سکھ برادری سے متعلق ناموں کا استعمال اس بات کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا کہ یہ ٹوئٹر ہینڈل اس کمیونٹی کے افراد نے بنائے ہیں۔

یہ تمام ٹویٹر ہینڈل مبینہ طور پر سکھ برادری  خالصہ سکھ فورس سے منسلک تھے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ بلی بائی ایپ نے “ورچوئل نیلامی” کے لیے خواتین کی تصاویر ڈسپلے کیں، یہ  اس سلائیڈیل ایپ کیس سے ملتا جلتا ہے جو چھ ماہ قبل سامنے آیا تھا۔

Advertisement

چھ ماہ قبل اوپن سورس سافٹ ویئر پلیٹ فارم گٹ حب کا استعمال کرتے ہوئے سولی بائی نامی ایپ بنائی گئی تھی جس پر مسلم خواتین کی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں اور بلی بائی ایپ کے ساتھ بھی ایسا ہی طریقہ کار انجام دیا گیا تھا۔

پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک لڑکی اور دو انجینیئر اسٹوڈینٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان خواتین کی ایک بار پھر آن لائن نیلامی

واضح رہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا ایپ پر مسلمان خواتین کی نیلامی کی جارہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایپ مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر شیئرنگ پلیٹ فارم ’گِٹ حب‘ پر بنائی گئی تھی لیکن درجنوں لوگوں کی جانب سے شکایت کے بعد اس ایپ کو بنانے والے صارف کو اس پلیٹ فارم سے بلاک کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر