Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

Now Reading:

بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

سری نگر: دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جبکہ س دن کو منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرنے والے بھارت کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ

Advertisement

اس دن کو منانے کی کال غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر رہنماؤں نے دی ہے جبکہ اس کی حمایت کا اعلان حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی مکمل حمایت میں مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں آج ریلیاں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی جانب مبذول کروائی جائے۔

دوسری جانب قابض بھارت حکومت کی آلہ کار انتظامیہ کی جانب سے وادی میں 26 جنوری ’یوم جمہوریہ‘ کی مرکزی تقریبوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کو بھی تقریب کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں نئے بنکرز اور رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناکوں پر موجود بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا رہنا دشوار کردیا ہے اور ان کی سخت تلاشی لی جارہی ہے جبکہ بھارتی فوج اچانک گھروں کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر