Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی، کورونا کیسز میں پھر اضافہ، 80 ہزار نئے مریض، 384 ہلاکتیں

Now Reading:

جرمنی، کورونا کیسز میں پھر اضافہ، 80 ہزار نئے مریض، 384 ہلاکتیں

جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 80 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 384 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

یہ معلومات متعدی امراض کی روک تھام اور تحقیق کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے آج جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس سے قبل جرمنی میں ایک دن میں نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 76 ہزار تھی جو 24 نومبر کو نوٹ کی گئی تھی۔

خیال ہے کہ سالِ نو اور کرسمس کی چھٹیوں کے دوران لوگوں کے سماجی رابطوں میں احتیاط نہ برتنے کے باعث کورونا کیسز میں یہ تازہ اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

اس وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ کورونا کی تبدیل شدہ اقسام، بالخصوص اومیکرون وائرس ہے جس نے یورپ بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم جرمنی جیسے یورپی ممالک جہاں ویکسین لگوانے کی شرح قدرے کم ہے وہاں اس میں مبتلا ہونے کے امکانات انتہائی زیادہ ہیں۔

جرمنی میں ایک ہفتے کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کرسمس اور سالِ نو کی تعطیلات کے باعث لوگوں کی طرف سے ٹیسٹ کرانے کی شرح کم رہی جس کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ نئے کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

جرمنی کی تقریباً 80 ملین آبادی میں 75 فیصد سے کم آبادی نے کورونا کی ایک ویکیسن لگوائی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں تاہم حالیہ عرصے میں جرمنی میں بھی ویکسین کی مخالفت کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

جرمنی نے امریکی کمپنی بائیو این ٹیک فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی اضافی 5 ملین خوراکیں حاصل کرلی ہیں جو 24 جنوری سے عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔ توقع ہے کہ ویکسین کی اس نئی ڈیلیوری سے جرمنی میں ویکسین مہم میں تیزی پیدا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر