Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام میں سیکیورٹی فورسز پر داعش کا حملہ، 9 اہلکار ہلاک

Now Reading:

شام میں سیکیورٹی فورسز پر داعش کا حملہ، 9 اہلکار ہلاک

شام میں تیل کے کنوؤں کی سیکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر حملوں میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے مشرقی صوبہ دیر الزور میں داعش کے جنگجوؤں نے تیل کے کنوؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا کے رضاکاروں پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔

حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا کے رضاکار ہلاک ہوگئے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے واقعے میں 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کے قافلے پر راکٹ حملہ بھی کیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 رضا کار زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

داعش کا 2019 سے شام اور عراق کے علاقوں پر کنٹرول ختم ہوچکا ہے تاہم اس کے جنگجو اب بھی سرکاری فوج اور اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شام کا صوبہ دیر الزور داعش جنگجوؤں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

2019 کے بعد سے اب تک داعش کے مختلف حملوں میں اب تک 1800 سے زائد سیکیورٹی اہلکار اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

دسمبر میں بھی تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے ملازمین کی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر