امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ جھلس جانے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عمارت سے 8 افراد کو صحیح سلامت باہر نکا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی فائر کمشنر نے بتایا کہ عمارت میں آگ کا پتہ لگانے والے ڈیٹکیٹرز ناکارہ تھے، تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی ہے جس پر 50 منٹ کے اندر قابو پالیا گیا۔
مقامی حکام میئر جم کینی کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ کا نہایت ہی افسوسناک واقع ہے، دوسری جانب آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، لیکن تفتیش حکام اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ آگ ایک بچے کے کرسمس ٹری میں آگ لگنے کے بعد لگی ہو گی۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عمارت حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی فلاڈیلفیا ہاؤسنگ اتھارٹی کی ملکیت ہےاور اسے 1950 کی دہائی سے قانونی طور پر دو اپارٹمنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ 2020 میں عمارت کے آخری معائنے میں 4 اسموک ڈیٹیکٹر کام کر رہے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی آگ لگنے کے دوران نہیں بجا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
