Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

Now Reading:

ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

بلوم فیلڈ ایونیو کے قریب چرچ کے باہر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا لیکن تمام مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈکل ہیلی کاپٹر ایک نومولود مریض بچے کو فلاڈیلفیا کے اسپتال لے جارہا تھا کہ منگل کی سہہ پہر حادثہ کا شکار ہوا اور ایک گنجان آباد رہائشی محلے میں چرچ کے سامنے گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں سوار میڈیکل ٹیم سمیت نومولود بچہ محفوظ رہے جبکہ انہیں صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک “معجزہ” ہے کہ حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر میں موجود لوگوں کو معمولی چھوٹیں آئیں۔

Advertisement

اپر ڈربی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ٹموتھی برن ہارڈ کا جائے واقعہ پر پہنچ کر کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل معجزہ ہے جو آپ میرے پیچھے دیکھ رہے ہیں ’کوئی درخت یا بجلی کی تاریں نہیں ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق میڈٰیوک جسے میڈیکل ہیلی کاپٹر کہا جاتا ہے کہ کی دم کو کاک پٹ کے نیچے پھٹا ہوا اور جڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے کا شکار ہونے والے افراد اور نومولود بچہ فائر فائٹرز اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملبے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے بعد پائلٹ، عملے کا ایک رکن اور ایک نرس کے ساتھ 2 ماہ کی بچی کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

عینی شاہد کے مطابق ہیلی کاپٹر سے پہلے ایک آدمی بچے کو لے کر باہر نکلا اور پھر اس نے دوسروں کو نکلنے میں مدد کی جبکہ میں نے ان مدد کے لیے اپنی وین سے کچھ کمبل لاکر انہیں دیے۔

عینی شاہد کے مطابق عملے کے ایک رکن نے بچے کو کمبل میں ڈالا اور بار بار کہہ رہا تھا کہ اس بچے کو فوری اسپتال لے جایا جائے۔

برمونٹ روڈ اور بلوم فیلڈ ایونیو پر واقع ڈریکسل ہل یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہا جبکہ سڑک پر موجود دیگر متعدد مکانات بھی محفوظ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر