Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک عمرے کے بعد دوسری عمرے پر پابندی عائد

Now Reading:

ایک عمرے کے بعد دوسری عمرے پر پابندی عائد

ریاض: سعودی عرب نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرے کا کہنا ہے کہ ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 10 روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا کے پیشِ نظردوبارہ کرفیو کا امکان  

سعودی وزارت حج و عمرے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث مملکت میں دوبارہ کرفیو کا امکان ہے۔

Advertisement

حکام کے مطابق بڑی تعداد میں کیسز ریکارڈ ہونے کی بنیادی وجہ ویکسی نیشن نا کروانا یا ادھوری ویکسین لگوانا ہے کیونکہ شدید نگہداشت والے مریضوں میں زیادہ تعداد ان ہی مریضوں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں موجودہ صورت حال گزشتہ صورت حال سے کہیں بہتر ہے لیکن شہریوں کو حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر