Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: انتہا پسند ہندؤں نے تمام حدیں پار کرلیں، مسلمانوں سے لین دین نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارت: انتہا پسند ہندؤں نے تمام حدیں پار کرلیں، مسلمانوں سے لین دین نہ کرنے کا فیصلہ

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے مسلمانوں سے لین دین نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگجا  کے ایک گاؤں سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک انتہا پسند شخص لاؤڈ اسپیکر پر وہاں موجود سینکڑوں لوگوں سے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی پر مبنی حلف اٹھوارہا ہے۔

انتہا پسند شخص لوگوں سے عہد لے رہا ہے کہ آج سے ہم ہندو کسی  بھی مسلمان دکاندار سے کسی بھی قسم کے سامان کی لین دین نہیں کریں گے۔

ویڈیو میں مزید سنا جاسکتا ہے کہ وہ انتہا پسند شخص لوگوں سے عہد لیتا ہے کہ کسی مسلمان کو اپنی زمین نہ کرائے پر دیں گے اور نہ خرید و فروخت کریں گے اور اگر کسی نے زمین کرائے پر دی ہوئی ہے تو وہ فوری طور پر خالی کروائیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیئے: بھارت کے سابق مسلمان وزیر خارجہ بھی ہندو انتہا پسندی نہ بچ سکے

عہد میں یہ بھی شامل ہے کہ ہندو خرید و فروخت کی غرض سے گاؤں میں آنے والے صرف ہندو لوگوں سے ہی سامان خریدیں گے، اگر وہ مسلمان ہوا تو اس سے خریدو فروخت نہیں کریں گے۔

انتہا پسند شخص لوگوں سے یہ بھی عہد لیتا ہے کہ آج سے ہم ہندو مسلمانوں  کے ہاں مزدوری کے لیے بھی نہیں جائیں گے۔

ویڈیو کے آخر میں مذہبی انتہا پسندی کے  نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید پڑھیئے: بھارتی انتہا پسندی، معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کردیا گیا

واضح رہے کہ بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی  میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل و غارت گری کے واقعات پیش آنا  اب معمول بن چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر