Advertisement
Advertisement
Advertisement

زہر اُگلتی زبان سے ہوا خود مودی کا نقصان، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

Now Reading:

زہر اُگلتی زبان سے ہوا خود مودی کا نقصان، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زہر اُگلتی زبان اور اقلیتوں کے خلاف پالیسیاں، بالخصوص مسلم دشمن پالیسی ہی خود اُن کی راہ میں رُکاوٹ بن گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران بھارتی ریاست اترپردیش میں دوسرے وزیر نے بھی حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اب تک 2 وزیر اور 5 اراکین اسمبلی مودی جی کی کڑوی زبان، اقلیتوں سے متعصبانہ رویے اور نفرت انگیز پالیسیوں کے باعث اُن کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

حالیہ استعفیٰ ریاست اترپردیش کے وزیر محنت سوامی پرساد موریا نے دیا ہے جنہوں نے اپنی جماعت بی جے پی پر دلتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرکے وزارت اور پارٹی دونوں کو لات مار دی اور سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

Advertisement

سوامی پرساد موریا کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو خیرباد کہنے والے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر دارا سنگھ ہیں۔

اِس سے پیشتر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی روشن لال ورما، برجیش پراجپتی اور بھگوتی ساگر بھی اپنی پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

بی جے پی کے مستعفی اراکین نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کرنے اور اُنہیں نظرانداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

مسلمانوں، عیسائیوں اور بھارتی طبقاتی نظام میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے دلتوں کو ہندو بے قابو ہجوم کی جانب سے بات بے بات بہانے بہانے سے سرعام تشدد کرکے قتل کردینا، مساجد اور گرجا گھروں کو جلا کر مسمار کر دینا عام روایت بنتی جا رہی ہے۔

حال ہی میں کئی مقامات پر مسلمانوں کے کھلے عام نماز پڑھنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ ہندوؤں کے مذہبی مقام ہردوار میں انتہا پسند مذہبی ہندو رہنماؤں نے ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر بھی اُکسایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر