Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں امن و امان کی صورتحال بحال کر دی گئی ہے، قازق صدر کا دعویٰ

Now Reading:

ملک میں امن و امان کی صورتحال بحال کر دی گئی ہے، قازق صدر کا دعویٰ

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے ملک میں دستوری نظم و نسق دوبارہ بحال کر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وسط ایشیائی ریاست قازقستان کو رواں ہفتے بد ترین انارکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قازقستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مسلح دہشت گرد ہلاک جبکہ تین ہزار کے قریب گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

صدارتی بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دستوری نظم و نسق توڑنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ صدارتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ان خوں ریز فسادات میں 18 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

قازقستان کے شہر الماتی میں ہنگامی حالت اور رات کا کرفیو نافذ ہے۔

صدر قاسم جومارت توقایف نے خون ریز احتجاج اور مظاہرین پر قابو پانے کے لیے روس سے مدد کی درخواست کی تھی جس پر روسی قیادت میں چھ سابق سوویت وسط ایشیائی ریاستوں پر مشتمل اتحاد، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) کی جانب سے فوجی دستہ بھی بھیجا گیا تھا۔

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے فوج کو مظاہرین پر وارننگ دیے بغیر گولی چلانے کا حکم  بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ قازقستان میں ان غیرعمومی پُرتشدد واقعات کا آغاز نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے خلاف احتجاج سے ہوا تھا۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد قازقستان کے وزیراعظم عسکر مامن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور صدر قاسم جومارت توقایف نے کابینہ تحلیل کرکے دارالحکومت نور سلطان میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔

Advertisement

مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے 4 سو سے زائد ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر