Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو: گورنر آفس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

Now Reading:

میکسیکو: گورنر آفس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

میکسیکو میں گورنر آفس کے باہر کھیلوں کے سامان کی ترسیل والی ایک گاڑی سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  میکسیکن حکام نے بتایا کہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں گورنر کے دفتر کے باہر کھیلوں کے سامان کی ترسیل والی ایک گاڑی سے 10 لاشیں ملی ہیں۔

حکام کا کہنا  ہے کہ مزدا ایس یو وی گاڑی کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران گورنرآفس کے باہر کرسمس ٹری کے پاس کھڑی کی گئی تھی جس پر شبہ ہوا اور تلاشی کے دوران اس سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ مرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Advertisement

میکسیکو کی سیکورٹی وزارت نے تصدیق کی  ہے کہ وہ تحقیقات میں مقامی پولیس کو مدد فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ  میکسیکو طویل عرصے سے اعلیٰ سطح کے جرائم اور قتل کی بڑھتی ہوئی شرح کا شکار ہے جبکہ وسطی ریاست  زاکاٹیکاس ملک میں سب سے پرتشدد علاقہ تصور کی جاتی ہے۔

زاکاٹیکاس میں 2021 میں ایک ہزار  سے زائد قتل کی وارداتیں ریکارڈ کی گئیں جو  کہ 2020  نسبت  کہیں زیادہ تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر