Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت میں بدعنوانی کے الزام میں 2 فوجی افسران کے خلاف کارروائی

Now Reading:

کویت میں بدعنوانی کے الزام میں 2 فوجی افسران کے خلاف کارروائی

کویت میں دو سینئر فوجی افسران پر یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں بدعنوانی کے شبہے میں گزشتہ روز انسداد بدعنوانی کے تحقیقاتی ادارے کو قانونی کارروائی کے لیے کہا گیا ہے۔

کویت کی فضائیہ کو فراہم  کیے جانے والے 28 یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کے آرڈر میں سے دو جنگی طیارے گزشتہ ماہ موصول ہوئے ہیں۔

کویت کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نزاہہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ مدعا علیہان کی جانب سے متعدد خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہوا ہے۔

کویت کے انسداد بدعنوانی کے محکمے نے بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں افراطِ زر کی شق پر خصوصی توجہ دلائی گئی ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید بتایا گیا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدعا علیہ نے مینوفیکچرر کو معاہدے میں طے شدہ کل مالیت سے زیادہ بل ادا کرکے مالیاتی نقصان پہنچانے والی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ تمام عمل وزارتِ دفاع اور وزارتِ خزانہ میں متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت اور دستاویزی ثبوت کے بغیر ہوا ہے جس سے مذکورہ معاہدے کے لیے مختص ادائیگیوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

تحقیقاتی ادارے نزاہہ کا کہنا ہے کہ کویت کی فوج کے ایک میجر جنرل اور کرنل کو پبلک فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر استغاثہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام نے پبلک فنڈز کے بے دریغ استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی مدد کرنے میں نامعلوم ذرائع کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر