Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپ کو توانائی کے بڑھتے بحران کا سامنا

Now Reading:

یورپ کو توانائی کے بڑھتے بحران کا سامنا

اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر گیس اور تیل برآمد کرنے والے یورپ کو شدید قسم کے توانائی بحران کا سامنا ہے۔

موسم سرما میں توانائی کا یہ مسئلہ مزید گمبھیر ہو جاتا ہے خاص طور پر اگر سردی میں زیادہ اضافہ یا موسم سرما معمول سے زیادہ طویل ہو جائے۔

اِس وقت یورپ میں بجلی کی قیمت 80 یورو فی میگا واٹ آور ہے جو 2021ء کے آغاز میں 19 یورو اور 2020ء میں یہ قیمت صرف 4 یورو تھی۔ بجلی کی بڑھتی قیمتیں یورپی صارفین پر کافی بڑا بوجھ ثابت ہو رہی ہیں اور یورپی ممالک کی حکومتیں بھی پریشان ہیں۔

Advertisement

یورپی گیس پائپ لائن ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اِس موسم سرما میں 5 سے 10 فیصد اضافی گیس برآمد کرنا پڑ سکتی ہے تاہم 447 ملین انسانوں پر مشتمل براعظم یورپ اس بحران سے نکلنے کے کچھ حل تلاش کر سکتا ہے۔

توانائی شعبے کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کمپنیوں نے ایشیا کے بجائے یورپ کو گیس فروخت کرنا شروع کردیا۔

گیس کمپنیوں کے لیے یہ ڈیل اتنی منافع بخش تھی کہ وہ اپنے ایشیائی صارفین کو سو فیصد ادائیگیاں واپس کرنے کو بھی تیار تھیں۔ اِن کمپنیوں نے ایل این جی یورپ برآمد کی جو یورپی ضروریات کے لیے تو ناکافی ہے لیکن توانائی بحران کے دوران انتہائی اہم ہے۔

Advertisement

روس کی سرکاری کمپنی گیس پروم نے پولینڈ اور یوکرائن سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے اس مرتبہ یورپ کو کم گیس فروخت کی ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے یہ قدم جرمنی کو جانے والی نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن شروع کرنے کے لیے اس ملک پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی ہو سکتا ہے۔

یہ پائپ لائن پولینڈ اور یوکرائن کو بائی پاس کرتے ہوئے سمندری راستے سے سیدھی جرمنی پہنچتی ہے۔ یوکرائن کو روس کے اس فیصلے سے خاصا نقصان ہوا کیوںکہ وہ اپنے ہاں سے گزرنے والی روسی پائپ لائنوں کے ذریعے کافی معاوضہ کماتا ہے۔

یورپی حکومتیں اس بحران میں کمی کے لیے اپنے شہریوں کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم کی پیشکش کر رہی ہیں۔ سوئیڈن نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثرہ گھرانوں کے لیے 661 ملین ڈالر کی سبسڈی فراہم کی ہے۔

Advertisement

اگرچہ اس مسئلے کا حل توانائی کے قابل تجدید ذرائع میں زیادہ سرمایہ کاری ہے جیسے ہوا اور شمسی توانائی، پھر بھی حکام تسلیم کرتے ہیں کہ اگلے کئی برسوں میں گیس اور تیل ہی اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر