Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحر جنوبی چین میں گرنے والے جدید ترین امریکی طیارے تک رسائی کی دوڑ

Now Reading:

بحر جنوبی چین میں گرنے والے جدید ترین امریکی طیارے تک رسائی کی دوڑ

آج کل چینی اور امریکی بحریہ بحر جنوبی چین میں گرنے والے امریکی لڑاکا طیارے ایف 35 سی تک پہلے رسائی کی دلچسپ دوڑ میں مصروف ہیں۔

دس کروڑ ڈالر مالیت کا ایف 35 سی طیارہ گزشتہ پیر کو بحر جنوبی چین میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن پہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے میں سات دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

یہ امریکی بحریہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے اور اس میں خفیہ آلات نصب ہیں جو ظاہر ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کسی اور کے ہاتھ لگیں لیکن کیوںکہ یہ طیارہ بین الاقوامی سمندر میں گرا ہے اس لیے اِسے حاصل کرنے کی دوڑ قواعد کے مطابق ہے۔

اس وقت یہ بحر جنوبی چین کی گہرائیوں میں موجود ہے اور چین کا دعویٰ ہے کہ بحر جنوبی چین پر اس کا قبضہ ہے۔

Advertisement

چین نے 2016ء میں ایک بین الاقوامی ٹریبونل کی جانب سے اپنے خلاف آنے والے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چین کا بحر جنوبی چین پر کوئی حق نہیں۔

قومی سلامتی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی فوج اس طیارے تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی جبکہ امدادی کارروائی کے لیے آنے والے امریکی بحری جہاز کو طیارے کی کریش سائٹ تک پہنچنے میں 10 دن لگیں گے۔

ایف 35 سی دراصل ایک اُڑتے ہوئے کمپیوٹر جیسا ہے۔ اس کے ذریعے آپ دیگر آلات کو بھی لنک کرسکتے ہیں جسے ایئر فورس کی اصطلاح میں سینسرز اور شوٹرز کو لنک کرنا کہا جاتا ہے۔

اس طیارے میں نیٹ ورک سے چلنے والا مشن سسٹم ہے جو دوران پرواز جمع کی جانے والی معلومات کو ریئل ٹائم شیئرنگ کی اجازت دیتا ہے۔ یہ امریکی لڑاکا جہاز دشمن کی نظروں میں آئے بغیر اُس کی فضائی حدود میں کارروائی کرسکتا ہے۔

Advertisement

ایف 35 سی طیارے کے بڑے پر اور طاقتور لینڈنگ گیئر اسے بحری بیڑے سے تیز اور فوری اُڑان بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اِس طیارے میں دنیا کا سب سے طاقتور انجن نصب ہے اور یہ 1200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ جہاز اپنے پروں پر دو جبکہ اندرونی حصے میں چار میزائل رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال چین کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر