
سعودی عرب میں سعودی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر چار بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے سوشل میڈیا پرسعودی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے چار بنگالیوں کو گرفتار کیا ہے۔
بنگالی شہریوں نے فالتو سامان پرچم میں باندھ کر کوڑے دان میں پھینک دیاتھا جبکہ ایک اور غیر ملکی شہری نے کلمہ طیبہ سے مزین سعودی پرچم کو فالتو سامان سے الگ کیا اور اسے سنبھالا ۔
مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ پرچم کی بے حرمتی کرنے والے بنگالیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News