Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس سے مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، یوکرائنی وزیرخارجہ

Now Reading:

روس سے مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، یوکرائنی وزیرخارجہ

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے آج کہا ہے کہ ممکنہ روسی حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ماسکو سے مذاکرات کے دوران ضروری ہے کہ ہوشیار اور ثابت قدم رہا جائے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مغربی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحدوں کے پاس ایک لاکھ سے زائد فوجی اور بھاری ہتھیار تعینات کیے ہوئے ہیں۔

یوکرائن کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیمیترو کولیبا نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں یوس لی ڈریان سے بات کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سے اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو نہ نکالنے کے فیصلے پر فرانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوکرائنی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں جانب سے روس کے ساتھ رابطوں میں چوکنا اور ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کیف اور ماسکو کے درمیان تنازع کے سیاسی اور سفارتی تصفیے کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی کہا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی میں اضافے کے لیے امریکی فوجیوں کی ایک مختصر سی تعداد بھیجیں گے۔

گزشتہ روز فلاڈیلفیا سے واپسی کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بہت جلد مشرقی یورپ اور نیٹو کے رکن ممالک میں فوجی بھیج رہے ہیں مگر بہت زیادہ نہیں۔

واضح رہے کہ مغربی یورپ کے بیشتر حصوں میں پہلے ہی سے امریکا کے لاکھوں فوجی تعینات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر