Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں حجاب کرنے والی طالبات پر کلاسز لینے پر پابندی برقرار

Now Reading:

بھارت میں حجاب کرنے والی طالبات پر کلاسز لینے پر پابندی برقرار

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی میں ایک سرکاری کالج کی بہت سی مسلم طالبات گزشتہ 20 روز سے کالج کے احاطے میں باہر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ کالج انتظامیہ حجاب کرنے کی وجہ سے انہیں کلاس روم میں جانے  کی اجازت نہیں دے رہی۔

 کالج انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اسکارف یا برقع پہننا کالج ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہے اس لیے ان طالبات کو کلاس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کے اصول و ضوابط میں ایسا کچھ نہیں لکھا، حجاب کرنا ان کا مذہبی حق ہے جس سے اُنہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کالج کی گیارہویں اور بارہویں جماعت کی اِن طالبات نے پہلی بار 31 دسمبر کو احتجاج  کیا تھا اور تب سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ یہ طالبات کالج آتی ہیں تاہم انہیں کلاس روم میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے وہ باہر ہی بیٹھ کر پڑھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی احتجاج بھی کرتی ہیں۔

کالج کے پرنسپل رودر گوڑا ایس نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اسکارف یا برقع پہننا اسکول کے یونیفارم اور اصولوں کے خلاف ہے، مساوات اور شناخت کے مقصد سے ایسا کیا گيا ہے جبکہ ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ طلبا کو اصول و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے۔

Advertisement

دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ 20 روز سے اُنہیں کلاس روم میں داخلے کی اجازت نہیں اور انہیں غیر حاضر قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں اُن کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر تفریق برتی گئی۔

مسلم طلبا کی ایک تنظیم ’’کیمپس فرنٹ آف انڈیا‘‘ سے وابستہ ایک کارکن مسعود منّا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں انتظامیہ خود الجھن کا شکار ہے، کرناٹک میں ایسا کوئی قانون نہیں اِسی لیے انتظامیہ کبھی کچھ تو کبھی کچھ بیان دے رہی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ ریاست میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو یونیفارم پہننا لازم نہیں۔

مسعود منّا نے الزام عائد کیا کہ یہ کالج حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے اثر و رسوخ میں ہے اور وہ اس معاملے کو فرقہ پرستی اور سیاسی رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسکول کے پرنسپل نے بھی اُن کے دباؤ میں آ کر سخت رویہ اپنا رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر