Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون، نیوزی لینڈ نے اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردیں

Now Reading:

اومیکرون، نیوزی لینڈ نے اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردیں

ولنگٹن: اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر نیوزی لینڈ حکام نے اپنی سرحدوں کو بند کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت  نے اومیکرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزہ رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ملک میں جگہ دستیاب نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں کووڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کے مطابق آئسولین اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی کہ کب جگہیں خالی ہوں۔

کرس ہپکنز کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کے بعد مختلف آپشنز پر غور کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دسمبر کے مقابلے میں 10 فیصد زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ 7 دنوں میں اوسط 33 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 249 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 52 افراد اب تک اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر