Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن، عرب عسکری اتحاد کی کارروائی، 70 حوثی باغی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

Now Reading:

یمن، عرب عسکری اتحاد کی کارروائی، 70 حوثی باغی ہلاک، 16 فوجی گاڑیاں تباہ

عرب عسکری اتحاد نے یمن میں کی جانے والی تازہ کارروائیوں میں 70 حوثی باغیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔

عرب عسکری اتحاد برائے یمن نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب عسکری اتحاد نے آج بروز جمعہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اُن کے زیر استعمال 16 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

اِس سے قبل عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے یمن کے صوبے صعدہ میں واقع جیل پر ہونے والے حملے پر حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہ حوثی باغیوں کا خاص کیمپ تھا اور قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر