
نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا میں متعدد دنوں سے جاری مسلح افراد کے حملوں کی لہر میں کم از کم 200 افراد کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔
حملوں میں بچ جانے والوں نے بی بی سی کو بتایا کہ موٹر بائیک سوار حملہ آور ایک گاؤں کے بعد دوسرے گاؤں پر حملہ کرتے ہیں اور بلا امتیاز گولیاں چلاتے ہیں۔
یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حملے گزشتہ پیر کو کیے جانے والے ملٹری کے فضائی حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں
ان گروپس سے زمفارا اور پڑوسی ریاستیں متعدد سالوں سے متاثر ہیں۔
بینڈٹس کے نام سے پہچانے جانے والے یہ گینگز مجرمان کا پیچیدہ نیٹ ورک ہے جو بڑے بڑے خطوں میں آپریٹ کرتا ہے۔ یہ جانوروں کو چوری کرتے ہیں، اغواء برائے تاوان اور ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو ان سے مزاحمت کرتے ہیں۔
اس ہفتے نائیجیرین حکومت نے سرکاری سطح پر بینڈٹس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو اجازت دی ہے کہ ان گروہوں اور ان کے حامیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔
جمعے کے روز ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ منگل اور جمعرات کی شب کے دوران 300 کے قریب مسلح افراد نے موٹر بائیکوں پر 9 کے قریب گاؤں میں جا کر 100 سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔
مسلح افراد نے متاثرین کے گھر جلائے اور ان پر تشدد کیا۔
ایک مقامی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے 2000 کے قریب مویشی بھی چرالیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی پشت پر موجود مسلح گروپس حکومت کی جانب سے فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹھکانوں کو چھوڑ کر زمفارا کے مغربی حصے کی جانب جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News