Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 45 ہزار جونیئر ڈاکٹرز کی بھرتیاں

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 45 ہزار جونیئر ڈاکٹرز کی بھرتیاں

بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی سپریم کورٹ نے 45 ہزار جونئیر ڈاکٹرز کو سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے کے لیے عمل کو کلئیر کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتے کیسز کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز ایک ماپ سے سراپا احتجاج تھے کہ انکا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بھارت میں گزشتہ سال تقریباً 45 ہزار پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں نے امتحانات پاس کیے تھے تاہم داخلے کا عمل قانونی تنازعات  اور غریب طلبہ کے لیے مخصوص نشستوں کے تنازع کے پیش نظر پریکٹس نہیں کر پائے تھے۔

بھارتی سپریم کوسٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ ’قومی مفاد‘ کے تحت داخلے کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

بھارت کی ہیلتھ ورکرز دسمبر کے اوائل سے احتجاج کر رہے تھے،انکو خدشہ تھا کہ گزشتہ سال کی طرح ورکرز کی کمی کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے، ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ۔

Advertisement

بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 1 سو تک ہینچ گئی تھی، یہ اعداد وشمار ایک ہتفے میں پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون نے ڈیلٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے، وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ ہیں جبکہ اب تک چار لاکھ 83 ہزار 178 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ ؛ بھارت کی کئی ریاستوں میں کرفیو

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ، اپریل اور مئی میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے بھارت میں ایک لاکھ 78 ہزار افراد عالمی وبا کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منیش نگم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک کورونا وائرس کے تیسرے لہر سے گزر رہا ہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی ہمارے لیے بہت اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے سرکاری اسپتال کم عملے پر چل رہے ہیں اور بہت سے عملے کے ارکان کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ممبئی میں سیون اسپتال کے ڈاکٹر پروین دھاج نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے اسپتال کے چار سو ڈاکٹروں میں 98 کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر