اومیکرون
چین نے عالمگیر وبا کورونا کی تباہ کاریوں اور سامنے آنے والی نئی اقسام کے پیش نظر مختلف شہروں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے بیجنگ میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔
اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے عائد نئی پابندیوں نے چین میں مزید لاکھوں افراد کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے 50 لاکھ آبادی والے شہر انیانگ میں تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون کی وجہ سے عوام کر گھروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حکومت نے گزشتہ دسمبر کے اواخر میں ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہرشیان میں بھی اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن لگا دیا تھا۔
ماہرین صحت کے مطابق انیانگ میں سامنے آنے والے کیسز کا تعلق چین کے شمال میں واقع ساحلی شہر تیانجن میں پھیلنے والی وبا سے ہے۔ چینی حکام کے مطابق کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کے تناظر میں بیجنگ میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جو فروری میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔
حکومت نے ٹارگیٹڈ لاک ڈاؤن، سرحدوں پر پابندیاں عائد کرنے اور طویل قرنطینہ پرمبنی’ زیرو کووڈ‘ حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
