
بھارت میں مسلم طالبہ حجاب اتارنے پر مجبور، ویڈیو وائرل
بھارتی اسکول کے باہر والدین اور اساتذہ کے درمیان حجاب پر بحث کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
بھارت کے شہر منڈیا میں روٹری اسکول کے باہر طالب علموں کو کیمپس میں داخل ہونے سے قبل حجاب اتارنے کو کہا گیا تو والدین اور استاد کے درمیان بحث جاری ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
#WATCH | K'taka: Argument b/w parents & a teacher outside Rotary School in Mandya as she asked students to take off hijab before entering campus
A parent says,"Requesting to allow students in classroom, hijab can be taken off after that but they're not allowing entry with hijab" pic.twitter.com/0VS57tpAw0
Advertisement— ANI (@ANI) February 14, 2022
وائرل وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ والدین مطالبہ کررہے ہیں کہ طالب علموں کو کلاس روم میں جانے کی اجازت دی جائے اس کے بعد حجاب اتارا جا سکتا ہے لیکن اساتذہ حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی حجاب کے باعث ایسا واقعہ رونما ہوا، جہاں ضلع ستنا میں ایک طالبہ کالج میں امتحان دینے کے لیے حجاب پہن کر آگئیں جس کی مخالفت وہاں موجود ہندوتوا نظریے کے پیروکار طلبا کی جانب سے کی گئی۔
MP:कर्नाटक से शुरू हुआ हिजाब पर विवाद अब मध्य प्रदेश भी पहुंच गया है,ताजा मामला सतना जिले का है,यहां एक कॉलेज में परीक्षा देने एक छात्रा हिजाब पहनकर पहुंच गई. इस दौरान वहां मौजूद कुछ छात्रों ने इस बात का विरोध किया,उसके बाद कॉलेज के प्रिंसिपल ने छात्रा से लिखित में अंडरटेकिंग ली pic.twitter.com/JTNwFZl9Lw
— PRATEEK MOHAN AWASTHI (@prateek2663444) February 12, 2022
بعد ازاں کالج کے پرنسپل نے طلبہ سے تحریری طور لکھوالیا کہ اگلی مرتبہ امتحان دینے کے لیے صرف کالج ڈریس میں ہی آئیں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سے شروع ہونے والا حجا تنازع اب پورے بھارت میں پھیل رہا ہے جس کے باعث نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ بھی اب ساری دنیا کے سامنے بے نقاب پورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News