
فرانس اور یورپی اتحادیوں نے افریقی ملک مالی سے فوجی انخلاء کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور یورپی فورس میں اس کے ایک اتحادی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تقریباً 10 سال تک مسلح بدامنی سے لڑنے کے بعد مالی سے اپنی فوجیں نکالنا شروع کر دیں گے۔
جمعرات کو شائع ہونے والے فرانس اور اس کے اتحادیوں کے دستخط شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برسراقتدار فوجی حکومت کی طرف سے متعدد رکاوٹوں کا مطلب یہ ہے کہ مالی میں کام کرنے کے لیے حالات اب سازگار نہیں ہیں۔
مزید پڑھیے: یوکرین بحران: امریکی اور فرانسیسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ
اس فیصلے کا اطلاق ساحل میں موجود فرانس کی بارکھانی فورس اور تکوبا یورپی فورس دونوں پر ہوتا ہے جسے پیرس اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مؤثر طریقے سے جاری رکھنے کے لیے سیاسی، آپریشنل اور قانونی حالات کے تقاضے اب پورے نہیں ہورہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان وجوہات کی بناء پر اتحادیوں نے مالی کی سرزمین سے اپنے متعلقہ فوجی وسائل کا مربوط انخلاء شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ہم عسکری طور پر ایسے حکام کے ساتھ منسلک نہیں رہ سکتے جن کی حکمت عملی اور پوشیدہ مقاصد میں ہم شریک نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News