Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر کا دورہء امارات، اقتصادی و دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز

Now Reading:

ترک صدر کا دورہء امارات، اقتصادی و دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز

ترک صدر رجب طیب اردوان کے متحدہ عرب امارات  کے دو روزہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

اِس تاریخی دورے پر صدر اردوان کا ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اگلے پچاس برس کی دوستی اور بھائی چارے کی بنیاد رکھنے میں اہم ثابت ہوگا۔

صدر اردوان کا یہ دورہ ترکی کی جانب سے 2013ء کے بعد پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ اس عرصے میں دونوں ممالک کئی علاقائی تنازعات اور مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش سے منسلک بحران سے گزر چکے ہیں۔

تعلقات کی بہتری سے خلیجی تیل کا بڑا برآمد کنندہ امارات ترکی کے ساتھ تجارتی حجم کو دگنا یا تین گنا بڑھانے اور لاجسٹک سپورٹ سے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement

ترک صدر اردوان نے اپنے دورے سے ایک روز قبل اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے لیے مضمون بھی لکھا جس میں اُنہوں نے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر اردوان نے لکھا کہ ترکی موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ پانی اور خوراک کی حفاظت جیسے مختلف پہلوؤں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

اِس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 13 معاہدے کیے گئے جن میں دفاع، تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، صنعت اور معیشت سے متعلق اربوں ڈالر کے معاہدے شامل ہیں۔

صدر اردوان دورے کے دوسرے روز دبئی بھی جائیں گے جہاں وہ ایکسپو 2020ء میں ترکی کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید نے ترک دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا تھا جو نو سال بعد امارات کی جانب سے اعلیٰ سطحی دورہ تھا۔

Advertisement

ولی عہد شہزادہ محمد بن زید  کے اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات نے ترکی کے توانائی اور صحت کے شعبوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا جبکہ دونوں ممالک نے کئی سلامتی، اقتصادی اور تکنیکی معاہدوں پر بھی دستخط بھی کیے تھے۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات عرب سپرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کشیدہ ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک لیبیا کے تنازع میں بھی مختلف فریقوں کا ساتھ دے رہے تھے۔ ترکی نے متحدہ عرب امارات پر کرد ملیشیا کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر