 
                                                                              سعودی عرب میں 2021 کے دوران صارفین نے 1.05 ٹریلین ریال خرچ کیے ہیں جو گزشتہ 7 برسوں میں سب سے زیادہ خریداری کا ریکارڈ ہے۔
سال 2020ء میں صارفین نے 986.2 ارب ریال جبکہ 2021 میں 68.9 ارب ریال زیادہ خرچ کیے گئے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ صارفین نے 2021 کے دوران گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
ساما کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے تجارتی مراکز میں سیلز پوائنٹ کے ذریعے بل کی ادائیگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
غذائی شعبے میں سیلز پوائنٹس کے ذریعے اخراجات میں 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 72.8 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں شرح نمو 13.2 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 62.65 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 2021 کے دوران 62.65 ارب ریال خرچ کیے جو ایک ریکارڈ ہے
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 