Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ

Now Reading:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ

اتر پردیش کے ریاستی انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

58 نشستوں پر رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق حق رائے دہی کے لیے ووٹرز 12 مختلف اقسام کی سرکاری شناختی دستاوزات استعمال کرسکتے ہیں، جن میں ووٹر منریگا کارڈ، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Advertisement

پولنگ کے دوران کئی مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں تیکنیکی خرابیوں کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اتر پردیش کے عوام سے حق رائے دہی کے استعمال کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے، تمام حق رائے دہندگان سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں جوش و خروش سے حصہ لیں۔

اتر پردیش کے ریاستی انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے، اس لئے کہا جاتا ہے کہ جس جماعت نے اتر پردیش میں اکثریت حاصل کرلی وہی پورے بھارت میں راج کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر