ملکہ الزبتھ کے بعد کون برطانیہ کا بادشاہ اور ملکہ بنے گا؟ اعلان ہوگیا
ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ جبکہ کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔
پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ ہوں گے جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے 26 ہنس برڈ فلو کے سبب تلف
ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیر یقینی صورت حال ختم کردی ہے۔
تاہم ملکہ الزبتھ کا یہ اقدام کیملا کے شاہی حیثیت کی وسیع تر قبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جانیے، ملکہ الزبتھ اپنے دستانے کیوں نہیں اتارتی ہیں؟
کمیلا پارکر کا موجودہ لقب ڈچس آف کورنوال ہے جبکہ اب وہ باقاعدہ طور پر چارلس کے ساتھ سرکاری فرائض کے دوران شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گی۔
واضح رہے کہ شہزادہ چارلس اور کیمیلا پارکر سن 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ ان کی شادی وسڈسر میں ایک سول تقریب کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
