 
                                                      بھارتی حکمران کا طالبات کے حجاب بارے اسلام مخالف بیان
کرناٹکہ: بھارتی حکمران پرمود متھالک کا کہنا ہے کہ مسلم طالبات کو اسکولوں سے لات مار کر نکال دینا چاہئیے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکہ میں سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک کے اسلام مخالف بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ مسلم طالبات کے کلاس روم میں حجاب پہننے کے اپنے حق کیلئے جدوجہد سے ان کی دہشت گردانہ ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حجاب کا مطالبہ کرنے والی طالبات بعدازاں برقع اور اس کے بعد نماز اور مسجد کا بھی مطالبہ کریں گی۔
انہوں نے سوال کیا تھا کہ یہ اسکول ہے یا تمہارا اسلامی مرکز؟ انہیں تو اسکولوں سے لات مار کر نکال دینا چاہئیے۔
رپورٹ کے مطابق پرمود متھالک کے اسلام مخالف بیان پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ کالج میں کلاس میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجا ج کرنے والی طالبات نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کرتےہوئے طالبات کو مزید فیصلے تک کلاسز میں حجاب نہ پہننے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں اسپورٹس مقابلوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی عائد
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالبات کا حکومت کے حکم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں حجاب پہننے کا آئینی حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 