Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج

Now Reading:

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج

امریکی ریاست منیاپولس میں سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف گورنمنٹ پلازہ کے سامنے  احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

سیکڑوں مظاہرین منیاپولس کی سڑکوں پر نکل آئے اورسیاہ فام نوجوان کی پولیس چھاپے کے دوران ہلاکت پر حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی پولیس نے 22 سالہ شخص کو اس کے گھر میں گولی مار دی تھی۔

پولیس نے موقف اپنایا  کہ مقتول کے گھر میں تحقیقات کی غرض سے داخل ہوئے مگر اس نے پولیس پر بندوق تان لی تھی جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لیے اس پر فائرنگ کی۔

Advertisement

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

تقریباً دو سال قبل جارج فلائیڈ نامی ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو ایک سفید فام افسر نے ہلاک کر دیا تھا ۔

پولیس افسر 20 ڈالر کا جعلی بل پاس کرنے کی کوشش کے شبے میں فلائیڈ کی گرفتاری کے دوران نو منٹ تک اس کی گردن پر گھٹنے ٹیکے بیٹھا رہا۔

فلائیڈ کی موت پر غم و غصے نے ملک گیر تحریک کو جنم دیا جس نے امریکی فوجداری انصاف کے نظام میں پولیس کی بربریت اور تعصب کو چیلنج کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر