Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر ڈے پر بھارت کی گھٹیا حرکت، کشمیری صحافی فہد شاہ کو گرفتار کرلیا

Now Reading:

کشمیر ڈے پر بھارت کی گھٹیا حرکت، کشمیری صحافی فہد شاہ کو گرفتار کرلیا

غاصب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو سراہنے اور جعلی خبریں پھیلانے کے بے بُنیاد الزامات عائد کرکے ایک اور کشمیری صحافی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ویب سائٹ کشمیر والا کے ایڈیٹر فہد شاہ سے حالیہ سالوں میں ان کی رپورٹنگ کی وجہ سے کئی بار پہلے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پریس پر کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے آج کہا ہے کہ صحافی فہد شاہ کو دہشت گردی کو سراہنے، جعلی خبریں پھیلانے اور عوام کو اُکسانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

کشمیری صحافی کی گرفتاری کے ایک دن بعد پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کی فیس بک پوسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبیہہ کو خراب کیا ہے اور اِس ضمن میں اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلٹس نے فہد شاہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادیء صحافت کا احترام کریں۔

واشنگٹن میں قائم تنظیم سے وابستہ اسٹیون بٹلر نے کہا ہے کہ فہد شاہ کی گرفتاری نے آزادیء صحافت اور صحافیوں کے آزادانہ اور محفوظ طریقے سے رپورٹنگ کرنے کے بنیادی حق کے بارے میں بھارتی حکام کی سنگین غفلت کو ظاہر کیا ہے۔

2019ء میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی کشمیری پولیس صحافیوں کو باقاعدہ طلب کرتی ہے اور ان کے کام کے حوالے سے پوچھ گچھ کرتی ہے۔

Advertisement

صحافیوں کو ’’دہشت گردی‘‘ سے متعلق الزامات پر ہراسانی، گرفتاریوں، چھاپوں اور قانونی چارہ جوئی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر