
برازیل میں طوفانی بارشوں کی تباہی سے 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے جس سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی ہے۔
نیشنل سول ڈیفنس کے حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔
ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے صحافیوں کو بتایا کہ صورتحال تقریباً جنگ جیسی ہے ،کئی گاڑیاں بہہ گئی ہیں اور بہت سی کیچڑ اور پانی اب بھی موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 35 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News