Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین تنازع: روس کے حملے کی انسانی قیمت بہت زیادہ ہوگی، جوبائیڈن

Now Reading:

یوکرین تنازع: روس کے حملے کی انسانی قیمت بہت زیادہ ہوگی، جوبائیڈن
امریکی صدر

یوکرین تنازعہ پر بھارتی رویہ متزلزل ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کا امکان اب بھی بہت زیادہ ہے جس کی انسانی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے ٹیلی ویژن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں اور امریکہ اس طرح کے اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

Advertisement

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو اب تک روسی فوجی واپس بلائے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، اس لیے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے اب یوکرین کے ساتھ سرحد پر تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار فوجیوں کو جمع کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹلنے لگا ہے اور یوکرین کی سرحد پر تعینات روسی فوجیوں میں سے بعض دستوں کی واپسی ہوگئی ہے۔

Advertisement

گذشتہ روز روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی اور مغربی فوجی اضلاع کے جن یونٹس نے اپنے مشن مکمل کر لیے ہیں، وہ آج سے اپنے گیریژنوں میں منتقل ہونا شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ منصوبہ بندی کے مطابق متعدد جنگی تربیتی مشقیں منعقد کی گئی تھیں جواب ختم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکہ نے سفارتکاری کے ذریعے یوکرین کا معاملہ حل کرانے پر زور دیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن ہمیشہ ہی اس بات سے انکاری نظر آتے ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرے گا اور ان کا کہنا ہے کہ ہم یورپ میں ایک اور جنگ نہیں چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر