
بھارت میں حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے لیکچرار نے استعفی دے دیا
کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ریاست کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی ہے۔
لیکچرار چاندنی نے کالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکمراں جماعت کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہر اگلنے لگیں
انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔
دوسری جانب حجاب پر پابندی کے خلاف 10 دن سے جاری احتجاج کے بعد آج اڈیپی کالجز کو امتحانات کے لیے دوبارہ کھل دیا گیا ہے۔
اڈیپی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع پرامن ہے اور کالجوں کے آس پاس کی صورتحال قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حجاب کیس : کم از کم جمعہ کے دن حجاب پہننے کی اجازت دی جائے
ایم جی ایم کالج میں 8 فروری کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد مزید جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج ایس بومئی نے طلباء سے حجاب تنازعہ پر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ان سے متحد رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔
انہوں نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانات دیں۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں حجاب معاملہ، بھارتی کرکٹر حجاب کے حق میں میدان میں آگئے
واضح رہے کہ کرناٹک ریاست میں حجاب کیس زیر سماعت ہے جس کی آج دوبارہ سماعت ہوگی، طلبا نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News