Advertisement
Advertisement
Advertisement

حجاب معاملہ؛ ہندو شرپسندوں نے احتجاج کرنیوالی طالبات کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Now Reading:

حجاب معاملہ؛ ہندو شرپسندوں نے احتجاج کرنیوالی طالبات کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

کرناٹک کے بعد راجستھان کی درسگاہوں میں بھی باحجاب طالبات کا داخلہ بند

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر اوڈوپی میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات کو آن لائن ہراسانی کی نئی پریشانی نے آگھیرا ہے۔

حجاب کے حق میں احتجاج کرنے والی طالبات کے والدین نے اوڈوپی کے ایک پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان کی بچیوں کے موبائل نمبر سمیت دیگر ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

 مزید پڑھیے: تن تنہا نعرہ حق لگانے والی مُسکان خان کے لئے بڑا اعلان

پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شر پسند عناصر ذاتی معلومات کو ان کی بچیوں کو دھمکانے یا نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اوڈوپی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) این وشنو وردھن نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے والدین نے معاملے میں تحریری شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے ثبوت جمع کئے جا رہے ہیں، سیر حاصل معلومات جمع ہونے کے بعد ملزمان کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کرناٹکا حکومت نے ریاست بھر کے کالجز 16 فروری تک بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: کرناٹک کے بعد راجستھان کی درسگاہوں میں بھی باحجاب طالبات کا داخلہ بند

واضح رہے کہ کرناٹکا کی ہائی کورٹ میں طالبات کی جانب سے درخواست زیر سماعت ہے۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے کسی بھی حکم کے بعد ہی کارروائی کا عندیہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر