برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران دھوکا دہی کرنے والے شہریوں کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سپورٹ اسکیم سے حاصل کردہ سرکاری رقم واپس کر دیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانوی محکمہ خزانہ کے چیف سیکرٹری سائمن کلارک نے کہا ہے کہ ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹم ہر اس شخص کا تعاقب کرے گا جس نے دھوکہ دہی سے رقم وصول کی۔
سائمن کلارک نے ایل بی سی ریڈیو کو بتایا کہ کہ وہ ہر اس شخص سے اپیل کریں گے جس نے یہ رقم لی اور اس کو واقعی میں ضرورت نہیں تھی، ان کو ٹیکس کے محکمے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

حکام کی جانب سے اعلان میں کورونا فراڈ کی رقم تو واضح نہیں گئی تاہم مختلف تخمینوں کے مطابق یہ رقم تقریباً پانچ ارب پاؤنڈ بنتی ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سپورٹ اسکیم ان خاندانوں کے لیے تھی جن کو کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
برطانوی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ دھوکہ دہی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور کورونا سپورٹ اسکیم کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کا تعاقب کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے دوران قرضوں کے معاملات میں دھوکے بازی سے نمٹنے میں ناکامی پر ایک وزیر مستعفی بھی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
