
افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں کو کئی افغان کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے یو این ایچ سی آر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو کابل میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیگر فریقین سے ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
AdvertisementTwo journalists on assignment with UNHCR and Afghan nationals working with them have been detained in Kabul. We are doing our utmost to resolve the situation, in coordination with others.
We will make no further comment given the nature of the situation.
— UNHCR, the UN Refugee Agency (@Refugees) February 11, 2022
طالبان انتظامیہ کی سیکیورٹی اور افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا کہناہےکہ ان کے پاس اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
این ڈی ایس کے ترجمان خلیل ہمراز کا کہنا ہے کہ ہمیں صحافیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کب اور کہاں سے غائب ہوئے، ہم ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
مزید پڑھیے: افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 ہزار دہشت گرد موجود ہیں، اقوام متحدہ رپورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وزارت داخلہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کا ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا کہ انہیں کس نے حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں دنیا بھر میں ان کے کام کی رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو ملازمت پر رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News