
روس نے برطانوی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے برطانوی ایئر لائنز پر اپنے ہوائی اڈوں پر اترنے یا اس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اعلان آج صبح روس کے محکمہ ہوا بازی کی جانب سے کیا گیا ہے۔
محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں لندن کی جانب سے روسی ائیر لائن ایروفلوٹ کی پروازوں پر پابندی کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے، نیوکلیئر ایجنسی
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کے سلسلے میں اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق روسی فوجیوں کی کیئو کی جانب پیش قدمی جاری ہے جبکہ امریکہ نے اتوار تک کیئو پر روسی قبضے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے اپنے نیٹو اتحادیوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے ایک رکن پر حملہ نیٹو کے تمام اراکین پر حملہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News