Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی کمیشن نے گیس اور جوہری توانائی کو ’’گرین‘‘ قرار دے دیا

Now Reading:

یورپی کمیشن نے گیس اور جوہری توانائی کو ’’گرین‘‘ قرار دے دیا

یورپی یونین کے کمیشن نے گیس اور جوہری توانائی کو ’’گرین‘‘ یعنی ماحول دوست قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اِس فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

آسٹریا نے یورپی کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جوہری توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ‘سسٹین ایبل فائنانس‘ لیبل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج آسٹریا کی وزیر ماحولیات لیونور گیویسلر نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف آسٹریا یورپی عدالتِ انصاف سے رجوع کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ پہلے ہی اِس فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر چکا ہے کیوںکہ اس فیصلے سے یورپی بلاک کے مستقبل کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

آسٹریا کی وزیر ماحولیات لیونورے گیویسلر نے کہا کہ جوہری توانائی پرانی اور مہنگی ہے اور اس سے سلامتی کے شدید خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ یورپی کمیشن نے ماحول دوست تنظیموں کے احتجاج اور تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے گیس اور جوہری توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو ’’گرین انویسٹمنٹ‘‘ کا لیبل دینے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق گیس اور جوہری توانائی کلین پاور ذرائع کے تناظر میں خاصے مددگار ہیں اور ان کے استعمال سے مستقبل میں زیرو کاربن کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق جوہری بجلی اور گیس سے حاصل کردہ توانائی سسٹین ایبل ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اِن ذرائع توانائی کو غلط طریقے سے درست قرار دے رہا ہے۔

Advertisement

فیصلے پہ تنقید کرنے والوں کے مطابق اِس سے یورپی یونین نے 2050ء تک یورپی بلاک کو کلائمیٹ نیوٹرل کرنے کے اپنے ہی ہدف کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر